چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد دبئی سے لاہور پہنچ گئے،لاہور واپسی پر اعجاز بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کرپشن کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر وہ کوئی رائے نہیں دے سکتے،شعیب اختر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اسے چھوڑو کوئی اور بات کرو اپنی ملازمت کی توسیع سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں اس پر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا۔