افغان جیلوں میں قیدی تشدد کا شکار ہیں، اقوام متحدہ

united nation

united nation

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان کے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے افغان جیلوں میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے اسسٹنس مشن یو این اے ایم اے نے کہا ہے کہ زیر حراست دو سو تیہتر قیدیوں سے انٹرویو میں معلوم ہوا ہے کہ ان پر تشدد کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے مشن نے بائیس صوبوں میں افغان پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے زیر انتظام قائم سینتالیس جیلوں کا دورہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے واقعات میں افغان حکام نے اعترافی بیان اور مشتبہ افراد سے معلومات حاصل کرنے کے لیے تشدد کیا۔