چیئرمین نیب غیر متنازع ہونا چاہیے۔ چوہدری نثار

nisar

nisar

اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نیب کا چئرمین غیر متنازع شخص کو تعینات کرنا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں چوہدری نثار نے کہا کہ فصیح بخاری پر اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی۔ نیب کا ایسا سربراہ ہونا چاہیے جو اپوزیشن کے ساتھ حکومت وقت کا احتساب بھی بغیر کسی دباؤ کر سکے اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نیب کے چئرمین کی تقرری کے حوالے کل پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔