ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تفتیش کرنے والے کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس اور خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس کو بیان قلمبند کرانے کے لئے آج طلب کر لیا ہے۔ جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم چار رکنی کمیشن کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری، انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے کے قائم مقام سربراہ کے تفصیلی بیانات قلمبند کئے گئے۔ کمیشن کی مزید کارروائی آج ہوگی جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس اور خیبرپختونخوا کے آئی جی پولیس کے بیانات قلم بند کئے جائیں گے۔