بکی مظہر مجید نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز پیسے کی خاطر ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم اور کیپٹن شاہد آفریدی کو مشکلات میں ڈالنے کے لیے تیار تھے۔ یہ بات انہوں نے لندن میں ساتھ وارک کران کورٹ میں ہونیوالی سماعت کے موقع پر کہی۔ مظہر مجید نے سماعت کے موقع پر الزام عائد کیا کہ کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کپتان شاہد آفریدی کی جگہ سلمان بٹ کو ہر صورت میں کپتان کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے تھے، اور میچز بک کرانے کیلیے بھی تیار تھے، سماعت کے دوران عدالت میں ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف کی بکی مظہر مجید کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔