کپاس کی قیت میں 100 روپے فی من اضافہ

Cotton

Cotton

کپاس کی قیت میں سو روپے فی من اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کاٹن جننگ ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق کے مطابق اس اضافہ کے بعد پنجاب میں فی من کپاس چھ ہزار چھ سو روپے میں اور سندھ میں فی من کپاس چھ ہزار پانچ سو روپے میں دستیاب ہو گی۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکی کاٹن مارکیٹ میں تیزی اور بہتر کوالٹی کی کپاس نہ ہونا ہے۔