توانائی کے شعبے میں تعاون پر معاہدوں کے لیے پوٹن کی چین آمد

russia putin

russia putin

روس کے وزیراعظم ولادیمر پوٹن چین کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں جہاں ان کی ملاقاتوں میں توانائی پر تعاون کا ایجنڈا سر فہرست ہوگا۔مسٹر پوٹن منگل کی دوپہر بیجنگ کے ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں سے انھیں چینی وزیراعظم وین جیا با سے ملاقات سے قبل باضاطہ استقبالی تقریب کے لیے لے جایا گیا۔آئندہ سال روس کے صدراتی انتخاب میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد مسٹر پوٹن کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔روس توانائی پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ چین سے اپنی تجارت کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے جو توانائی کی سب سے زیادہ کھپت والا ملک ہے۔ لیکن قدرتی گیس کے ایک 30 سالہ منصوبے پر قیمت کے معاملے پر اختلافات کے باعث 2009 میں عمل درآمد رک گیا تھا۔اس کے باوجود دونوں ملکوں نے مسٹر پوٹن کی چین آمد سے ایک روز قبل سات ارب ڈالر مالیت کے توانائی کے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔اس