ودیابالن کام کی زیادتی اور تھکن سے اسپتال میں داخل

vidya balan

vidya balan

بالی ووڈ اداکارہ ودیابالن کام کی زیادتی اور تھکان کے بعد چکر اور بے چینی کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئیں۔ ودیا بالن کی طبیعت ڈرٹی پکچر کی شوٹنگ کے دوران خراب ہوئی۔ اس کی وجہ کام کی زیادتی اور تھکان بتائی جاتی ہے اور وہ کام سے چھٹی لے کر فی الحال آرام کرنا چاہتی ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ودیابالن کی صحت کی خرابی کی ایک وجہ کام اور دوسرا کردار کو بہت زیادہ ڈوب کر ادا کرنے کی وجہ سے ان کی طبعیت خراب ہوئی۔ کام کے دوران ان کی طبیعت خراب ہوئی تو ان کے والدین انہیں قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔