امریکی صدر براک اوباما کا سعودی ہم منصب کو ٹیلیفون

obama

obama

امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے فون کے ذریعے رابطہ کرکے سعودی سفیر کے قتل کی کوشش کے مبینہ ایرانی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارک اوباما نے سعودی فرماں روا کو ایران کے خلاف عالمی پابندیوں سے متعلق امریکی سرگرمیوں پر اعتماد میں لیا۔ دونوں رہنماں نے سفیر کے قتل سازش ناکام بنانے پر امریکی خفیہ اداروں کی کوششوں کو سراہا۔
دوسری طرف ایران نے سعودی سفیرکے قتل سازش کے امریکی الزام کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں شکایت کی ہے۔ ایرانی سفیر محمد خازئی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان مون اور سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں کہاکہ امریکا ایرانی سائنسدانوں کا قاتل ہے۔ سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے کا الزام ایران پر لگانا سازش ہے۔