واشنگٹن : کرسمس ڈے بمبار کا اعتراف جرم

Underwear bomber

Underwear bomber

کرسمس ڈے پر امریکی طیارے کو اڑانے کی کوشش کرنے والے نائجیریا کے نوجوان نے اعتراف جرم کرلیا، عبدالمطلب کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی عدالت میں پیشی کے دوران عبدالمطلب نے جج کو بتایا کہ وہ مذہبی فریضہ ادا کرنا چاہتا تھا۔ اور امریکی طیاروں کو گراکر جہاد کرنا چاہتا تھا۔
عبدالمطلب کو دو ہزار نو میں کرسمس ڈے کے موقعے پر طیارے میں بم دھماکہ کرنے کی کوشش پر مسافروں نے پکڑلیا تھا۔ مطلب کو آئندہ سال جنوری میں سزا سنائی جائیگی۔ امکان ہے کہ ان کو عمر قید کی سزا دی جائیگی۔