امریکی حکام نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے سے حقانی نیٹ ورک کے مبینہ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق میران شاہ سے سات کلومیٹر شمال میں واقع گاوں ڈانڈے درپہ خیل پر جمعرات کی صبح جاسوس طیارے نے میزائل حملہ کیا۔ جس میں حقانی نیٹ ورک کا مبینہ کمانڈر جانباز زادراں عرف جمیل مارا گیا۔ امریکی حکام جمیل کی ہلاکت کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جانباز زادراں کابل اور جنوبی افغانستان میں اتحادی فوج پر حملوں کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔ ہواباز کے بغیر چلنے والے امریکی جاسوس طیارے نے ایک احاطے کو نشانہ بنا کر دو میزائل داغے تھے۔ حملے سے عمارت مکمل طور پر تباہ اوراس میں موجود چارافراد ہلاک ہوئے تھے۔