کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث چھ روز کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین کے مطابق آٹھ اکتوبر کو بچے کی ولادت ہوئی تھی جسے ڈاکٹرز نے نارمل قرار دیا تھا۔ بچے کے سینے میں تھوڑی سی تکلیف تھی جس کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔ لیکن چار روز بچے کو آبزرویشن میں رکھا گیا تاہم بچے کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔ بچہ ڈاکٹرز کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکا ۔ جس پر بچے کے لواحقین مشتعل ہوگئے اور کورنگی میں واقع نجی اسپتال میں توڑ پھوڑ اور احتجاج کیا۔