وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں لشکر جھنگوی ملوث ہے، دہشتگردوں کیخلاف ایف سی اور پولیس کے ذریعے کارروائی جاری ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ناصر علی شاہ کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری ادارے کام کررہے ہیں، ناصر شاہ جن لوگوں کی کی نشاندہی کریں گے ان کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔