ایرانی سفیر ماشااللہ شاکری نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائن لائن منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور رواں سال کے دوران گیس پائپ لائن پاکستان پہنچا دی جائے گی جس سے سولہ ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جائے گی ۔ لاہور ایوان صنعت و تجارت میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات خطے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اورباہمی تجارت میں اضافے کے لیے لاہور سے ایرانی بندرگاہ تک ٹرین سروس کو بحال کیا جارہا ہے جس سے پاکستان کو دیگر عرب ممالک تک راہداری میسر آئے گی ۔ ماشااللہ شاکری نے کہا کہ ایران پاکستان میں توانائی کے بحران سے پوری طرح آگاہ ہے اور جلد پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا۔