شام میں سرکاری فورس اور جمہوریت کے حامیوں میں تازہ جھڑپوں میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ اقوام متحدہ کا کہناہے کہ بشارالاسد فورس نے سات ماہ میں تین ہزار سے زائد مظاہرین کو ہلاک کیاہے۔ انسانی حقوق تنظیم کے مطابق دایل شہر میں نماز جمعہ کے بعد سرکاری فورس نے تیرہ مظاہرین کو ہلاک جبکہ درجنوں کو زخمی کردیا۔ ادھر اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں پچھلے سات ماہ میں صدر بشارالاسد کے خلاف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار ہوگئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلے نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک سو ستاسی بچے بھی شامل ہیں اور گزشتہ دس روز میں سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔