امریکا نے جنگ کا چوتھا محاذ کھول دیا

US Army

US Army

امریکا نے عراق، افغانستان اور لیبیا کے بعد جنگ کا چوتھا محاذ کھول دیا۔ متعدد فوجی وسطی افریقہ میں تعینات کردئیے گئے، امریکی صدر براک اوباما نے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو آگاہ کردیا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کے صدر براک اوباما نے ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوئینر کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا کہ بارہ فوجی اسلحہ، مواصلاتی اور دیگر ساز سامان کے ساتھ بارہ اکتوبر کو وسطی افریقہ تعینات کردئیے ہیں۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں ان فوجیوں کی تعداد ایک سو ہوجائیگی۔
اوباما نے اسپیکر کو بتایا کہ یہ فوجی لارڈ ریزسٹنس آرمی سے لڑائی میں مدد کرینگے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ یہ فوجی لڑائی میں مدد کے علاوہ اس وقت لڑینگے جب ان کی زندگی خطرے میں ہوگی۔