بینظیر بھٹو شہادت کیس اور حج اسکینڈل کے مقدمات کی سماعت آج راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی اور اسپیشل جج کی عدالت میں ہو رہی ہے۔ بینظیر بھٹو شہادت کیس میں ملزم سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو اشتہاری قراردینے ان کی منقولہ غیرمنقولہ جائیداد اور بینک اکانٹس منجمد کرنے کا حکم منسوخ کرانے کے لئے بیگم صہبا مشرف کی درخواست پر بحث ہوگی۔ حج اسکینڈل کیس میں اسپیشل جج سینٹرل سید اخلاق شاہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی، سابق ڈی جی حج را شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب اسلام پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔