افغانستان کے نسبتا پر امن شمالی علاقے میں امریکی امداد سے چلنے والے ایک تعمیراتی ادارے پر خود کش حملوں میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ روخا کے پولیس چیف کے مطابق چار خود کش حملہ آوروں نے امریکی امداد کے تحت چلنے والے صوبائی تعمیر نو کے دفتر ، پی آر ٹی ۔۔ پر حملہ کیا جس میں کمپنی کے دو ڈرائیور ہلاک اور ڈیوٹی پر موجود دو سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے۔ افغانستان میں موجود غیر ملکی فوجی اتحاد ایساف نے بھی خود کش حملے کی تصدیق کردی ہے۔