راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں دو پولیس افسران کی مقدمے سے بریت کی درخواست مسترد کردی۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدلت کے جج شاہد رفیق کی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں سابق ڈی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کی مقدمے سے ڈسچارج کرنے اور فرد جرم عائد کئے جانے کی کارروائی روکے جانے کی درخواست خارج کردی ۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیئے جانے کا امکان ہے۔ دونوں پولیس افسران نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مقدمے میں ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے اس لئے ان کے نام مقدمے سے خارج کیئے جائیں اور ان کے خلاف فرد جرم عائد کئے جانے کی کارروائی بھی نہ کی جائے۔