پیپلز پارٹی کو تقسیم ہونے نہیں دونگا۔ ذوالفقار مرزا

zulfiqar mirza

zulfiqar mirza

سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ میرے خون کا آخری قطرہ پیپلز پارٹی، آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کیلئے حاضر ہے، پیپلز پارٹی کو کبھی تقسیم ہونے نہیں دونگا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی سازش ہوئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری جمہوریت پر یقین رکھنے والے واحد لیڈر ہیں جمہوریت کیلئے صدر زرداری نے گیارہ سال جیل کاٹی اور آمروں کا مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آصف علی زرداری واحد لیڈر ہیں جنھوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔