امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں گو امریکہ گو تحریک مزید مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کل پاکستان اجتماع عام سے خطاب میں منور حسن نے کہا مغرب کا سرمایہ دارانہ نظام تباہی کے دہانے تک پہنچ چکا ہے۔ اسلام میں تمام مسائل کا حل ہے۔ چھیالیس ممالک کی افواج اسامہ بن لادن کی شہادت کو ثابت نہیں کر سکیں۔ امریکہ کو افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا ہے۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ اسامہ کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا کہ ملک میں قومی یکجہتی کا فروغ ناگزیر ہو چکا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں انتخابات کا عمل شروع ہونا چاہیے۔