پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پنجاب اسمبلی توڑنے کا مشورہ دینے والے وہی لوگ ہیں جنھوں نے انھیں پرویز مشرف کوآئوٹ آف ٹرن آرمی چیف بنانے کا مشورہ دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے پریس روم میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی توڑی گئی تو وہ وفاقی حکومت کو دس روز میں انتخابات کرانے کا مشورہ دے کر شریف برادران کا سینیٹ توڑنے کا پلان کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو جمہوریت رخصتی کا مشورہ دینے والے در اصل انھیں جدہ بھجوا کر اپنے وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ اس وقت نواز لیگ میں وزارت عظمی کے بارہ امیدوار ہیں۔