پنجاب:ایک کروڑ 68لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کی بوائی کا ہدف مقرر

wheat

wheat

حکومت پنجاب نے ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ ایکڑ رقبے پرگندم کی بوائی کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ ایگری فورم پاکستان،جنوبی پنجاب کے صدر را افسر علی خان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ربیع سیزن کے لئے مقرر کئے گئے رقبے سے ایک کروڑ بانوے لاکھ ٹن گندم پیدا ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو ضروری سہولتیں فراہم کرے اور گندم کے بوائی کا ہدف بڑھا کر ایک کروڑ پچھتر لاکھ ایکڑ کیا جائے جس سے دو کروڑ تیس لاکھ ٹن گندم حاصل ہو گی۔