یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سولہ افراد ہلاک اور ایک سو کے قریب زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت صنعا میں جاری حزب اختلاف کے مظاہرے کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور نوے سے زائد زخمی ہوگئے۔ ادھر ملک کے شمال میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے علاوہ چار دیگر لوگ بھی مارے گئے۔ جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔