وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک سے تیسری قوت کو فائدہ پہنچا تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے۔ سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی سیاست ماضی کا حصہ بن چکی ہے اگر نواز لیگ کو دیدار حسین شاہ اور ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری قبول نہیں، تو کیا ان کی خواہش پر سیف الرحمان جیسا کوئی شخص چیئرمین بنایا جائے۔ نواز شریف پنجاب میں اپنی حکومت کی بیڈ گورننس پر توجہ دیں ان کے بھائی شہباز شریف خادم اعلی نہیں ڈکیت اعلی پنجاب بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ خاندانوں کو سیاست میں استعمال کرنا درست نہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ عائشہ احد ملک کو انصاف ملنا چاہئے۔