وزیراعظم کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انھوں نے پارلیمانی کل جماعتی کانفرنس کی قرارداد پرعمل درآمد کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو چودہ اکتوبرکو خط لکھ دیا ہے تاکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جا سکے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے کی روشنی میں سپیکر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گی۔ انھوں نے پارلیمانی رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نام سپیکرقومی اسمبلی کو ارسال کریں تاکہ جلد ازجلد پارلیمانی تشکیل دیدیں۔