نیٹو کے سربراہ اینڈریسن فوگ راسموسین نے کہاہے کہ امریکی الزامات کے باوجود پاکستان سے تعلقات رکھنا ہونگے۔دوسری جانب امریکا کاکہناہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کا خواہاں ہے۔ برطانوی اخبار سے گفتگو میں راسموسین نے کہاہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنا آخری حد ہے۔ پاکستان حکومت اور فوج کو حقانی نیٹ ورک سے دوررکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں ۔نیٹو پاکستان سے مثبت اور قریبی تعلق کاخواہاں ہے۔دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کاکہناہے کہ وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔