سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیر اعلی بے بس جبکہ گورنر ٹھگ ہیں، بلاول ہاس میں بھی لینڈ مافیا کا ایک سرغنہ بھی موجود ہے،جبکہ کئی وزرا بدعنوانی کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدین میں جلسہ عام سے خطاب میں کیا۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعلی اورگورنرسندھ کوہٹاکر گورنر راج نافذ کیا جائے، وزیراعلی بے بس اورگورنر ٹھگ ہیں ،رحمان ملک اور بابر اعوان نے صدر زرداری پر جادو کیا ہے، صدر کو آرمی چیف اور چیف جسٹس پر بھی اعتماد نہیں رہا، انھوں نے انکشاف کیا کہ بلاول ہاس میں بھی لینڈ مافیا کا ایک سرغنہ بھی موجود ہے،جو زمینوں پر قبضے کررہا ہے،وہ اپنے آپ کو آصف زرداری کا رشتہ دار کہتا ہے وہی کراچی کی زمینوں پر قبضے کرارہاہے ، وہ لینڈ مافیا کے سرغنہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ دبئی واپس چلا جائے ، ورنہ وہ جس گھر میں بھی موجود ہوگا میں اسے اٹھالوں گا اور اس کا برا حشر کرونگا۔