سندھ حکومت میں شراب کے کوٹہ کی کمی کرنے پر پنجاب حکومت میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سندھ کی شراب کا کوٹہ کم کردیا ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ میں جعلی شراب کی فروخت بڑھ رہی ہے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت نے پنجاب حکوت کو شراب کا کوٹہ معمول کے مطابق فراہم کرنے کیلئے خط لکھا ہے لیکن پنجاب حکومت شراب کا کوٹہ دینے کو تیار نہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کی جانب سے چنیسر گوٹھ واقعہ کے بعد وزیراعلی سندھ کو خط لکھا گیا جس میں اس واقعہ کے ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیاگیا اور کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شراب کا کوٹہ فراہم نہ کیا گیا تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے اور جعلی شراب والوں کا کاروبار عروج پر پہنچ جائے گا۔