وکی لیکس کے بانی جولین آسانج نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ابھی بہت سے انکشاف کرنے باقی ہیں، ہم نے ان خفیہ رازوں کے افشا کیلئے دنیا بھر میں 50 سے زائد میڈیا گروپس سے معاہدے کرلئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاطینی امریکہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی بنکنگ نظام کی وجہ سے ہمارے لئے معاشی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ آسانج آج کل سویڈن میں مقیم ہیں جہاں ان سے جنسی زیادتی کے الزام میں تفتیش کی جارہی ہے۔