تھائی لینڈ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 315 ہو گئی

thailand

thailand

تھائی لینڈ میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 315 ہو گئی، لاکھوں افراد کے گھر اور خوراک کا ذخیرہ تباہ ہو گیا ہے، ہزاروں افراد ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
سیلاب سے بچا کیلئے دارالحکومت بنکاک کے گرد حفاظتی دیوار کی تعمیر کا کام آئندہ 48 گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے فوجی اہلکاروں نے بنکاک کے گرد حفاظتی دیوار کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ سے زائد ریت کے تھیلے پہنچا دیئے ہیں۔
سیلاب اور مون سون کی بارشوں سے تھائی لینڈ کے ایک تہائی صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ بنکاک کے نواحی علاقوں میں 200 فیکٹریوں کو نقصان پہنچا ہے۔ فلڈ ریلیف سنٹر کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کم اہم علاقوں کو بچانے سے زیادہ معاشی اہمیت کے حامل علاقوں کو بچانا ضروری ہے۔