متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نارتھ کراچی کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ الطاف حسین نے اس واقعے کو شہرکا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی ہے کم ہے۔ الطاف حسین نے وزیراعلی اور وزیر داخلہ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں دہشت گردی کے اس واقعے کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے۔