مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہونا چاہیئے، چیئرمین نیب کی تقرری عدالتی فیصلے کے مطابق نہیں ہے۔ حکومت کو کسی چیز کی پروا نہیں، چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پراعتماد میں نہیں لیا گیا۔ سکرنڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کیلئے وہ کبھی وزیراعظم کے پاس نہیں گئے۔ تیسری باروزیراعظم بننیکیلئیترمیم کی نہیں قانون کی ضرورت ہے حکمرانوں کی سوچ جمہوری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود اپنے خلاف سازش کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی ذاتی مفاد کی وجہ سے جمہوریت کامنہ کالاکررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمسایہ ممالک سیتجارت کے حق میں ہیں تاہم بڑے بڑے فیصلیکرنے سے پہلیعوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کرامداد کی اور ہم صاف پانی کی فراہمی کیلئے5سولرفلٹرپلانٹ لگائیں گے ۔52ہزار سیلاب متاثرین تک امدادی سامان پہنچایا جاچکا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں فیلڈ اسپتال بھی قائم کیئے جائینگے۔