پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کورواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک ارب اکتالیس کروڑ روپے سے زائد کا خالص منافع ہوا۔جو گزشتہ سال کی نسبت بتیس فیصد کم ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری نتائج کے مطابق جولائی سے ستمبرکے دوران پاکستان ٹیلی کمیونکیشن لمیٹڈ کی فی شیئر آمدنی اٹھائیس پیسے رہی۔پاکستان ٹیلی کمیونکیشن لمیٹڈکے ریونیو میں پانچ فیصد اضافہ ہوا جبکہ آاپریٹنگ اخراجات سات فیصد بڑھ گئے