سپریم کورٹ نے صحافیوں کے لئے گیارہ سال قبل جاری کئے گئے ویج بورڈ ایوارڈ کو آئین کے مطابق قرار دیتے ہوئے اخبار مالکان کی اپیلیں جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اخبار مالکان ساتویں ویج بورڈ ایوارڈ پر من وعن عمل درآمد کریں عدالت نے اے پی این ایس اور ہیرالڈ پبلیکیشنز کی تین اپیلیں جرمانے کے ساتھ مسترد کردی ہیں۔ مالکان کی جانب سے اپیلیوں کی پیروی عبدالحفیظ پیرزادہ نے کی ان کا موقف تھا کہ یہ ایوارڈ آئین کی شقوں سے متصادم ہے ان کا یہ بھی موقف تھا کہ مالکان اخبارات صحافیوں کو تو ایوارڈ کے مطابق تنخواہیں اور مراعات دینے کو تیار ہیں لیکن اخبار کے غیر صحافی ملازمین کو بھی ویسی ہی تنخواہیں اور مراعات دیا جانا آئین سے متصادم ہے عدالت نے ان کا یہ موقف بھی مسترد کردیا ہے۔