وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین نے اگر استعفے دیئے تو ان کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کرا دینگے۔ ایم کیو ایم کے وفد سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے جس کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے جمہوریت کے خلاف ہر قسم کی سازش کا مقابلہ اور جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومت سے بھر پور حمایت کرنے کا اعادہ کیا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔۔وزیراعظم اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کی دوبارہ حکومت میں شمولیت کے بعد ہونے والے اقدامات کاجائزہ ، صوبے میں امن امان سمیت سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کی دوبارہ حکومت میں شمولیت کے بعد ہونے والے اقدامات کاجائزہ ، صوبے میں امن امان سمیت سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ملاقات میں ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی میں امن کیلئے بھر پور تعاون کریگی جبکہ سیلاب متاثرین کیلئے بھی ایم کیو ایم متاثرہ علاقوں میں کام کررہی ہے اور متاثرین کی بحالی تک حکومت کا بھرپور ساتھ دیگی۔ ملاقات میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان ،بابر غوری ، عادل صدیقی، وسیم آفتاب، ڈاکٹر صغیر احمد اورسرداراحمد بھی موجود تھے۔