ہالی ووڈ کی اداکارہ لنزے لوہن کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا، لنزے لوہن ہار چرانے کے الزام میں گرفتار تھیں۔ تاہم کیلیفورنیا کی عدالت نے انہیں اس شرط پر بروبیشن پر رہا کردیا گیا تھاکہ وہ ہر ہفتے ماہر نفسیات سے اپنا علاج کرائینگی۔ لنزے عدالت کے حکم کے باوجود فلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہیں۔ اور ڈاکٹر کے ہاں نہ جا سکی۔ جس کے باعث عدالت نے اس کا بروبیشن ختم کرکے جیل بھیج دیا۔ جیل جانے کے ایک گھنٹے کے بعد لنزی نے ضمانت کے دستاویزات جمع کرائے۔ اور عدالت نے انہیں ایک لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کردیا