جنرل کیانی کی سربراہی میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جاری

Commander

Commander

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں پاک فوج کے فارمیشن کمانڈرز کی خصوصی کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جاری ہے۔  یہ کانفرنس امریکی سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ پاکستان کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں کور کمانڈرز، فارمیشن کمانڈرز اور دیگر اعلی عسکری حکام شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سکیورٹی کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں افغانستان میں تعینات ایساف اور افغان فورسز کے پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں شروع کردہ حالیہ آپریشنز اور خطے کی صورتحال پر بھی غور ہوگا جبکہ حال ہی میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد اور دیگر فیصلوں کے بارے میں بھی فارمیشن کمانڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔