حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ گیلانی

Gilani

Gilani

کراچی : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوام اسی کی دہائی کی سیاست دہرانا پسند نہیں کرتے۔ میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم، ذوالفقار مرزا کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کترا گئے اور بال پارٹی کے کورٹ میں پھینک دی۔گورنر ہاوس کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اپنا وقت پورا کریگی پیرصاحب پگارا سے درخواست کرینگے کہ انہوں نے تبدیلی کے لیے نومبرکی جو تاریخ دی ہے اسے تبدیل کردیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایم کیوایم ایک حقیقت ہے۔ اس کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے میاں نوازشریف کو پیش کش کی کہ ملکر سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہیں۔ عوام اسی کی دہائی کی سیاست دہرانا پسند نہیں کرتے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار سے الیکشن کمیشن کے اراکین کے متفقہ ناموں کے حوالے سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مستقل میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ کروائے جائیں گے۔