امریکی صدر براک اوباما نے لیبیا کی عبوری حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے سابق حکمراں معمر قذافی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کایہ بھی کہنا ہے کہ قذافی کی موت سے ثابت ہو گیاکہ آمریت ہمیشہ کیلئے نہیں ہوتی۔ میڈیا سے گفتگو امریکی صدرنے کہاکہ لیبیا کا سفرجمہوریت شروع ہو گیا ہے۔ وہاں کے عوام کو طویل سفر کرناہے جس میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ عرب ممالک کی آمرانہ حکومتوں کاخاتمہ ضرورہوگا۔لیبیائی عوام کے پاس جمہوری ریاست کیقیام کا سنہری موقع ہے۔لیبیامیں نیٹو کا مشن جلد مکمل ہوجائیگا،اور وہاں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں گے۔ان کاکہناتھاکہ امریکا نے آٹھ ماہ تک لیبیا کیعوام کے حقوق کا تحفظ کیا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی معمرقزافی کی ہلاکت کی تصدیق سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ سفارتی ذرائع سے پتہ لگا ہیکہ لیبیا کی عبوری کونسل نے قزافی کو ہلاک کرنے کادعوی کیا ہے۔