سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 5 پر ایک اور بلائنڈ ڈولفن مردہ پائی گئی۔ ایک ہفتے میں تین بلائنڈ ڈولفنز کی ہلاکت کے بعد کل تعداد 19 ہو گئی۔ دریائے سندھ میں گڈو سے سکھر بیراج کے درمیان پائی جانے والی دنیا کی نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن ان دنوں شدید خطرات سے دو چار ہیں ڈولفنز کی پراسرار ہلاکتیں بدستور جاری ہیں۔ سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 5پر ایک اور ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ جس کے بعد صرف ایک ہفتے میں مرنے والی ڈولفن کی تعداد تین ہوگئی جبکہ رواں سال میں مرنے والی ڈولفن کی کل تعداد 19 ہوگئی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ڈولفن کی ہلاکتیں خطیر رقم خرچ کرکے ان کی حفاظت کے لیے بنائے گئے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔