لیبیا میں معاشرتی و سیاسی استحکام پر توجہ دی جائے۔ چین

jiang yu

jiang yu

چین نے کہا ہے کہ معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد اب وہاں جلد از جلد سیاسی اور معاشی بحالی کا عمل شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان جیانگ یو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم بیجنگ متعلقہ اطلاعات سے آگاہ ہیں تاہم فی الوقت لیبیا کی تاریخ کا ایک ورق پلٹا گیا ہے۔
انھوں نے معزول رہنما کی ایک روز قبل ہلاکت کے بعد لیبیا میں قومی اتحاد اور معاشرتی استحکام پر زور دیا لیکن بیان میں معمر قذافی کی ہلاکت پر براہ راست چین کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔
لیبیا کے عوام کو قذافی کی وفادار افواج سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے طاقت کے استعمال پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ میں چین نے حصہ نہیں لیا تھا اور وہ نیٹو کی طرف سے فضائی حملوں کی مہم کا بھی ایک ناقد تھا۔