ایران میں تیل و گیس کمپنی کی ایک کشتی الٹنے کے نتیجہ میں 72 افراد ڈوب گئے تاہم 55 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پارس آئل اینڈ گیس کمپنی کی ملکیتی کشتی کمپنی کے ملازمین کو خلیج فارس میں تیل کے کنوں سے اصالوی بندرگاہ جا رہی تھی جب یہ کشتی بندرگاہ سے 15 کلومیٹر دور خلیج فارس میں الٹ گئی۔ کشتی الٹنے کے نتیجہ میں 72 مسافر ڈوب گئے جن میں سے 55 کو زندہ جبکہ 5 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کشتی کے حادثہ میں لاپتہ ہونے والے 12 افراد میں سے 6 بھارتی شہری ہیں۔