برسلز: نیٹو کا 31 اکتوبر تک لیبیا آپریشن ختم کرنے کا اعلان

nato secretary

nato secretary

کرنل قذافی کی ہلاکت کے بعد نیٹو نے لیبیا میں آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے سیکرٹری جنرل راسمیوسن کا کہناہے کہ رواں ماہ کی آخر تک آپریشن ختم کردیا جائیگا۔  نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسمیوسن نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں تقریب سے خطاب میں کہاکہ رکن ممالک میں اتفاق ہواہے کہ کرنل قذافی کے بعد نیٹو کو لیبیا میں جاری مشن ختم کر دینا چاہیئے۔
راسمیوسن نے کہاکہ لیبیا میں کارروائی ختم کرکے آئندہ ہفتے تک فوج واپس بلا لینگے۔ زرائع کے مطابق نیٹو کمانڈر نیٹو آپریشن ختم کرنے کی باقاعدہ تجویز جلد دینے والے ہیں۔