امریکا کے صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق رواں سال کے آخر تک تمام امریکی فوجی عراق سے واپس آجائیں گے عراق میں امریکا کے چوالیس ہزار فوجی اب بھی موجود ہیں۔ وائٹ ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی عراق کی حکومت سے تعاون جاری رہے گا۔ اور افغانستان میں بھی اقتدار کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔ وہاں بھی امریکی فوجیوں کی تعداد نصف کردی جائے گی۔ وعدے کے مطابق امریکی فوجی رواں سال کے آخر تک گھر واپس آکر چھٹیاں منائیں گے۔ اور عراق میں نو سال جاری رہنے والی جنگ بالآخر اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔