راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیئے جانے اور جائیداد کی ضبطگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پرویزمشرف کے وکیل چوہدری فواد عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست پر دلائل دینے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ جس پرعدالت نے سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی۔ اس سے قبل مشرف کے وکیل چوہدری فواد کا عدالت میں کہنا تھا کہ جج اور وکیل کے درمیان سماعت سے قبل ہونے والی غیر رسمی گفتگو کو ٹی وی پرنہ چلایا جائے ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کے ٹرسٹ کے اکانٹس کو سیز نہیں کیاجاسکتا۔ جس پرعدالت کاکہنا تھا کہ حکم پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے اس لیے متعلقہ بینک اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرے۔