پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا

cricket

cricket

ابوظہبی میں کھیلا گیا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوگیا، عمدہ کارکردگی پر سری لنکا کے کمارا سنگا کارا پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلیگئے میچ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز پانچ وکٹ پردو سواٹھانوے رنز سے شروع کی۔ کمارا سنگاکارا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے پرسانا جے وردھنے کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں دو سو ایک رنز کا اضافہ کیا۔
سنگاکارا دو سو گیارہ رنز اور پرسانا جے وردھنے ایک سو بیس رنز پر آٹ ہوئے۔ سری لنکن ٹیم چار سو تراسی رنز بناسکی اور پاکستان کو جیت کیلئے ایک سو ستر رنز کا ہدف ملا۔ تجربہ کار فاسٹ بولر عمر گل نے چار کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ سعید اجمل، اعزاز چیمہ، اظہر علی اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر اکیس رنز بناسکی اور میچ ڈرا کی صورت میں ختم ہوا۔ سیریز کا دوسرا میچ چھبیس اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔