عمران خاں کا کہنا ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ وہ امداد دے کرپاکستان پر احسان کر رہا ہے جب کہ پاکستانی عوام کا خیال ہے کہ وہ امریکہ کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ 9/11کے بعد امریکہ نے غلط پالیسیز اختیار کیں ۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بھی عجیب نوعیت کے ہیں ۔ امریکہ سمجھتا ہے کہ وہ امداد دے کرپاکستان پر احسان کر رہا ہے ۔سوات کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تھوڑی سی کوششوں سے حقانی گروپ کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکتا ہے۔ دوسری شادی کے امکانات کے بارے میں عمران نے کہا کہ وہ سیاست میں بہت مصروف ہیں اور شادی کے لئے ان کے پاس وقت نہیں۔