نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی, کیوی ٹیم کے مارٹن گپٹل مین آف دی میچ قرار پائے۔ ہرارے میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان سائیڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو انسٹھ رنز بنائے۔ کپتان برینڈن ٹیلر ایک سو سات رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آٹ رہے۔ میلکم والر نے بیالیس رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کیجانب سے اینڈی ماکئے نے چار اور جیکب اورم نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ مارٹن گپٹل ایک سو پانچ اور برینڈن میک کلم ستاسی رنز بناکر نمایاں رہے۔ کیگن میتھ نے دو وکٹیں لیں۔ ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پچیس اکتوبر کو بلاوایو میں کھیلا جائیگا