پاکستانیوں نے3ماہ میں14.2ارب روپیکیغیرملکی موبائل فون خریدے

mobile

mobile

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانیوں نے چودہ ارب پچیس کروڑ تیس لاکھ روپے کی خطیر مالیت کے غیرملکی موبائل فون خریدے اعدادوشمار کے مطابق جولائی دو ہزار گیارہ سے ستمبر دو ہزار گیارہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی نسبت اٹھاون اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ مالی سال اس عرصے میں آٹھ ارب نناوے کروڑ چالیس لاکھ روپے کے غیرملکی موبائل فون خریدے گئے تھے۔ صرف ستمبر کے مہینے میں پانچ ارب سولہ کروڑ دس لاکھ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت اکہتر اعشاریہ چار فیصد زائد ہیں